سنو ہے آج پیدا ہوا (کرسمس گیت)
حمید ہنری
مسیحی شاعری
مطالعات: 148
پسند: 0
سنو ہے آج پیدا ہوا
سلامتی کا شہزادہ
خزاں کی اب ہے رخصتی، گلوں پہ ہے شگفتگی
ہمیشہ کی حیات کا، بشر کی اب نجات کا
کھلا ہے آج دروازہ
غریب کے وہ روپ میں، ہاں مفلسی کی دھوپ میں
منجی اپنا پیدا ہوا، اجالوں کا ہے گونج اٹھا
جہاں میں آج آوازہ
ہوئی سحر کی ابتدا، ہے ڈھل گئی شبِ سیہ
ولادتِ مسیحا سے، عنایتِ مسیحا سے
دلوں کے گل ہوئے تازہٍ
واپس جائیں