اے آدم!
حمید ہنری
گیت
مطالعات: 116
پسند: 0
وادیوں میں صدا گونجتی ہے
اے آدم تجھے ڈھونڈتی ہے
تو کہاں ہے، تو کہاں ہے؟
...
تو گناہوں میں ڈوبا ہے ایسے
چھپُ گیا چاند بادل میں جیسے
ناخدا تو نے کس کو بنایا
دیکھ کشتی تری ڈوبتی ہے
...
خونِ کلور سے رشتوں کو توڑا
راہ، حق، زندگی کو ہے چھوڑا
یہ بدی کی خزاں کچھ پتہ ہے؟
تیری روح کا چمن لُوٹتی ہے
...
زندگی کے وہ در کھولتا ہے
سن اے آدم! خدا بولتا ہے
چھوڑ دنیا میرے پاس آ جا
تجھکو میری نظر ڈھونڈتی ہے
واپس جائیں