YWCAکا ترانہ
حمید ہنری
گیت
مطالعات: 164
پسند: 0
(ینگ وومن کرسچین ایسوسی ایشن۔۔۔وائی ڈبلیو سی اے)
...
وائی، ڈبلیو، سی ، اے میں ہم
الفت کے دیپ جلاتے ہیں
خدمت کی فصل اگاتے ہیں
یہ اپنا نصب العین ہے
...
نقصان رہے یا سود ہو
بس عورت کی بہبود ہو
اس دھن میں عمر بِتاتے ہیں
یہ اپنا نصب العین ہے
...
یہ گھر ہے بہنوں ماؤں کا
ہم سنگم ہیں دریاؤں کا
ہم سب کو گلے لگاتے ہیں
یہ اپنا نصب العین ہے
...
ہر جائز حق میسر ہو
مردوں کے جہاں میں عورت کو
عزت کا مقام دلاتے ہیں
یہ اپنا نصب العین ہے
واپس جائیں