شگوفے کلی در کلی جی اُٹھے (گیت ۔۔۔ ایسٹر)
حمید ہنری
مسیحی شاعری
مطالعات: 119
پسند: 0
شگوفے کلی در کلی جی اُٹھے
ہر اک پل، لڑی در لڑی جی اُٹھے
مسیح جی اُٹھے تو سبھی جی اُٹھے
اُمنگیں نئی، خواب سارے نئے
نئے آسماں پر ہیں تارے نئے
نئے سلسلوں کی کڑی جی اُٹھے
فسردہ فضاؤں میں مہکی بہار
حسیں تر ہیں جیون کے نقش و نگار
نئی آس کی اک گھڑی جی اُٹھے
ہے جیون کا پھر بول بالا ہوا
مسیح جی اُٹھے تو اجالا ہوا
سیہ رات میں روشنی جی اُٹھے
واپس جائیں