وہ جو سِیرت کمال دیتا ہے
عمانوئیل نذیر مانی
غزلیات
مطالعات: 113
پسند: 0
وہ جو سِیرت کمال دیتا ہے
حُسن بھی بے مِثال دیتا ہے
اُس کا دھیرے سے مُسکرا دینا
کِتنی مُشکِل میں ڈال دیتا ہے
میری مشقِ سُخن سے ہے واقِف
نِت نئے جو خیال دیتا ہے
اِک خُوشی کے عِوض مُجھے یارو
کِتنے رَنج و مَلال دیتا ہے
شاخ پر مُسکراتے پھُولوں کو
وہی حُسن و جمال دیتا ہے
میری اُلجھن کو دیکھ کر مانیؔ
کوئی رَستہ نِکال دیتا ہے
واپس جائیں