دوستوں کی دوستی
عمانوئیل نذیر مانی
غزلیات
مطالعات: 107
پسند: 0
دوستوں کی دوستی
دوستی ہے زِندگی
کُچھ نظر آتا نہیں
اِس قدر ہے تِیرگی
تیرے کہنے میں کہیں
رہ گئی ہے اَن کہی
جَل رہا ہے جانے کِیُوں
آدمی سے آدمی
درد و غم ہیں مُستقِل
عارضی ہے ہر خُوشی
آسماں دَر آسماں
روشنی ہی روشنی
اِک دِیے تک آ گئی
خُود ہَوا چلتی ہُوئی
آپ ہی ہیں دِل رُبا
آپ سے ہے دِل لگی
مُجھ کو مانیؔ ہر قدم
راس آئی سادگی
واپس جائیں