کوئی اِتنا بُرا نہیں ہوتا
عمانوئیل نذیر مانی
غزلیات
مطالعات: 121
پسند: 0
کوئی اِتنا بُرا نہیں ہوتا
وقت بس ایک سا نہیں ہوتا
ایک رَستہ کھُلا ہی رہتا ہے
جب کوئی راستہ نہیں ہوتا
وِرد کرتا ہُوں مَیں مسیحا کا
مُجھ میں جب حوصَلہ نہیں ہوتا
فاصلے اور بڑھنے لگتے ہیں
جب کوئی فاصِلہ نہیں ہوتا
مَیں کہیں تیرے ساتھ ہوتا ہُوں
خُود سے جب رابطہ نہیں ہوتا
کُچھ تو اسباب ہوتے ہیں مانیؔ
بے سبب حادِثہ نہیں ہوتا
واپس جائیں