بوجھ سولی کا بہت بھاری ہے
عمانوئیل نذیر مانی
مسیحی شاعری
مطالعات: 6
پسند: 1
بوجھ سولی کا بہت بھاری ہے
ابنِ مریم کا سفر جاری ہے
۔۔۔
گِر پڑا ہے وہ دار کے نیچے
اُس نے ہمت نہ پھر بھی ہاری ہے
۔۔۔
اُس نے پینا ہے موت کا پیالہ
اُس کو ربّ کی رضا ہی پیاری ہے
۔۔۔
کٹ ہی جائے گا کلوری کا سفر
آنکھ میں کلوری اُتاری ہے
واپس جائیں