روشن تارا یہ بتلائے
عمانوئیل نذیر مانی
مسیحی شاعری
مطالعات: 79
پسند: 0
روشن تارا یہ بتلائے
ابنِ مریم چرنی آئے
اُس کے دُنیا میں آنے سے
دُور ہوئے ہیں غم کے سائے
چرنی میں اِک نُور ہُوا ہے
ربّ کا دیکھ ظُہُور ہُوا ہے
...
اُس کے ہیں یہ موسم سارے
جگ مگ کرتے دیکھو تارے
ابنِ مریم کے آنے سے
بھُول گئے غم ، غم کے مارے
چرنی میں اِک نُور ہُوا ہے
ربّ کا دیکھ ظُہُور ہُوا ہے
...
بیت الحم کی جانِب جائیں
مِل کر سارے جشن منائیں
مِثلِ ہابِل اپنے ہدیے
آؤ اُس کی نذر چڑھائیں
چرنی میں اِک نُور ہُوا ہے
ربّ کا دیکھ ظُہُور ہُوا ہے
واپس جائیں