محبت کا صلہ دینا
عارف پرویز نقیب
غزلیات
مطالعات: 136
پسند: 1
محبت کا صلہ دینا
میں کھویا ہوں صدا دینا
۔۔۔
کرو مجھ پہ یہ احساں بھی
مجھے مجھ سے ملا دینا
۔۔۔
جو میرے ساتھ تھیں تیرے
وہ تصویریں جلا دینا
۔۔۔
میں سورج چھونے نکلا ہوں
ذرا مجھ کو گھٹا دینا
۔۔۔
سفر انجانا ہے میرا
کہ بس مجھ کو دعا دینا
واپس جائیں