Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
زیست اِک دریا ہے پار کرلیں گے - فاختہ

زیست اِک دریا ہے پار کرلیں گے

عامر زریں غزلیات مطالعات: 2 پسند: 0

زیست اِک دریا ہے پار کرلیں گے
ہجر بھی زہر مار کرلیں گے
...
کیا ہوا تُو نہیں ہے سنگ اگر
کارِ دُنیا دیوار کرلیں گے
...
کتنی مصروف زندگانی ہے
گر ہوا وقت پیار کرلیں گے
...
فُرقتوں کی نہ آگ میں جھلسیں
یاد تیری حصار کرلیں گے
...
رت جگے ہیں طریقِ شب بسری
خود کو لگتا بیمار کرلیں گے
...
ہو تیری سمت کا جو اندازہ
راستہ بھی ہموار کرلیں گے
...
گر ہے اندیشہء تاخیر ہمیں
ہم بہانے ہزار کرلیں گے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید