سراپا خبر تھی اخبار تھی وہ
عامر زریں
غزلیات
مطالعات: 6
پسند: 0
سراپا خبر تھی اخبار تھی وہ
کہیں کھویا میرا اک پیار تھی وہ
...
تمہاری یاد حائل درمیاں تھی
عجب اک آہنی دیوار تھی وہ
...
بتائیں کیا کٹھن وہ دور سارے
کٹی تجھ بن مری بے کار تھی وہ
...
نہ ٹک پاتی تھی جس پہ نظر کوئی
سراپا حسن تھی شاہکار تھی وہ
...
ہجر کی راہ اور پتھریلے رستے
گھڑی کیسی کٹھن لاچار تھی وہ
...
کہانی کا تھا محور مہوش وہ
بڑا خاموش سا کردار تھی وہ
...
بہت مایوس تھی یہ زندگانی
میرا اعتماد اور اعتبار تھی وہ
...
جہاں دیدہ فراقِ یاد عامر
اجل سے وصل کو تیار تھی وہ
واپس جائیں