Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
پروفیسر عامر زریں کی مرتب کردہ کتاب ''فلک کا دروازہ '' - فاختہ

پروفیسر عامر زریں کی مرتب کردہ کتاب ''فلک کا دروازہ ''

عامر زریں صریرِ خامہ مطالعات: 4 پسند: 0

پروفیسر عامر زریں کی مرتب کردہ کتاب ''فلک کا دروازہ ''
*************
میرے عزیز دوست اور حد درجہ نفیس انسان پروفیسر عامر زریں سے میرے تعلق کو قریب ایک دہائی ہونے لگی ہے ان کی دلی محبت کے انھوں نے میرے شعری مجموعہ “ہاتھوں میں آسمان “پر لکھے مضامین کو اکٹھا کرکے ایک خوبصورت کتاب بنادی ہے ۔ ان کی اس قدر محنت اور محبت کا میں بہت شکر گزار ہوں جبکہ “ ہاتھوں میں آسمان “ پر کئی بڑے دانشوروں نے تبصرے اور مضمون لکھے جو دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے اس کتاب میں شامل نہ ہوسکے ۔پھر بھی اس مرتب کردہ کتاب میں جناب افتخار عارف کافلیپ، جناب نذیرقیصر کا دیباچہ،جناب جمشید مسرورناروے اور جناب ڈاکٹر نثار ترابی کے اندرون فلیپ کے علاوہ ڈاکٹرافضال فردوس ، ڈاکٹر محترمہ فاطمہ حسن ،پروفیسر سنّی جارج،جناب نسیمِ سحر،جناب ہریش میسی ، جناب تنویر قاضی، جناب ڈاکٹر افتخار شفیع، جناب ڈاکٹرجنید آذر کے علاوہ کئی معروف ادباء و شعراء کے مضامین شامل ہیں ۔
کتاب کا سرورق معروف شاعر اور ٹائٹل آرٹسٹ جناب علی زیرک کے فن کا تخلیقی شاہکار ہے
کتاب 15 فروری تک ہر اچھے بک سٹال پر دستیاب ہوجائے گی جس کی قیمت 900 روپے ہے ۔

''پروفیسر عامر زریں ادبی حلقوں میں ایک دانشور، نقاد، ادیب اور شاعر کے حوالے سے پہچانے جاتے ہیں۔ پیشے کے لحاظ سے سرکاری کالج میں بحیثیت ِ اسسٹنٹ پروفیسر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔معتبر رسائل و جرائد میں ان کے افسانے، شاعری، ادبی مضامین و کالم شائع ہو تے رہے ہیں۔ ادبی و سماجی تنظیم ساکواہ سامواہ اٹلی کے نائب صد ر اور ماہنامہ فیتھ فکشن میگزین آن لائن، کینیڈا کے مدیر ہیں۔ادبی تنظیم پاکستان کرسچین رائٹرز گلڈ، کراچی (شرقی) کے جنرل سیکریٹری ہیں''
از: سرفراز تبسم
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید