یومِ مئی
حمید ہنری
گیت
مطالعات: 103
پسند: 0
یومِ مئی
...
آج کے دن کو سلام
مل گئی محنت کشوں کو
آج عظمت اور عزت کا مقام
آج کے دن کو سلام
...
جس نے انساں کو غلامی بخشی
جس کے دامن میں رہی بھوک پلتی
اہلِ محنت نے ہے بدلا وہ نظام
آج کے دن کو سلام
...
ختم صدیوں کا اندھیرا ہے ہوا
آج پھر گلرنگ سویرا اُبھرا
ڈھل گئی ظلم و ستم کی آج شام
آج کے دن کو سلام
...
عظمتِ مزدور کے وہ ہیں امیں
تیرے بیٹے اے شکاگو کی زمیں
اے شکاگو کی زمیں السلام
اے صداقت کی امیں السلام
آج کے دن کو سلام
واپس جائیں