التجا
حمید ہنری
گیت
مطالعات: 104
پسند: 0
التجا
...
اے مسیحا یہ مظلوم بندے تیر ے
تیر ے رحم و کرم کے طلب گار ہیں
...
ہم اکیلے ہیں کوئی ہمارا نہیں
تیرے بِن اپنا کوئی سہارا نہیں
کر مدد یا مسیح ، ہم تو لاچار ہیں
تیر ے رحم و کرم کے طلب گار ہیں
...
بات بگڑی ہے ایسے کہ بنتی نہیں
رات ایسی پڑی ہے کہ کٹتی نہیں
ہم تو نُورِ خدا کے پرستار ہیں
تیر ے رحم و کرم کے طلب گار ہیں
...
رات دن یاد کر کے پکاریں تمہیں
بادلوں پر تُو آ، اور لے جا ہمیں
اب بہت غمزدہ، ہم گنہ گار ہیں
تیر ے رحم و کرم کے طلب گار ہیں
...
یہ شب و روز بدلیں، نیا ہو جہاں
اک نئی ہو زمیں، اک نیا آسماں
اک اسی آس میں ہم تو سرشار ہیں
تیر ے رحم و کرم کے طلب گار ہیں
واپس جائیں