لڑکا: جان سولی پہ لٹا کے
حمید ہنری
گیت
مطالعات: 105
پسند: 0
لڑکا: جان سولی پہ لٹا کے
لڑکی: میری زندگی بچا کے
دونوں: داغِ عصیا ں مٹا کے
کورس: نئی دنیا سجا کے
لو، یسوع آج زندہ ہوگئے ہیں
لڑکا: خالی قبر پکاری
لڑکی: موت زندگی سے ہاری
دونوں: روح کی دنیا بچا کے
دل کا گلشن سجا کے
کورس: ابدی خوشیاں دلا کے
لو، یسوع آج زندہ ہو گئے ہیں
لڑکا: بات ایسی نہ تھی ہونی
لڑکی: ہوگئی بات انہونی
دونوں: آگ پانی میں لگا کے
رستہ پانی میں بنا کے
کورس: ہم کو اپنا بنا کے
لو، یسوع آج زندہ ہو گئے ہیں
واپس جائیں