جی اُٹھے ابنِ مریم کے پیاروں کی عید
حمید ہنری
گیت
مطالعات: 108
پسند: 0
جی اُٹھے ابنِ مریم کے پیاروں کی عید
پاشکا ہے جہاں میں بہاروں کی عید
زندگی گیت گا ، مسکرا گیت گا
ہے نویدِ بقا کہ مسیح جی اُٹھا
د کھ بھرے اس جہاں میں مسیح کے سبب
آج دیکھو ہوئی غم کے ماروں کی عید
زندگی کو ملی اک نئی زندگی
چار سُو ہوگئی ، روشنی ، روشنی
پھر سے بجھتے دلوں کو حرارت ملی
پاشکا، زندگی کے شراروں کی عید
پاشکا ہے جلالِ مسیحا کی عید
پاشکا ہے کمالِ مسیحا کی عید
جو نجاتِ دل و جاں کے جویا رہے
پاشکا ہے اُنہی بے قراروں کی عید
واپس جائیں