کتنا مبارک آج کا دن ہے
حمید ہنری
گیت
مطالعات: 169
پسند: 0
کتنا مبارک آج کا دن ہے
آج کا دن ہے مسرت والا
رحمت والا، برکت والا
بدلے منظر، بدلے نظارے
زندہ ہوئے ہیں شافی ہمارے
زندہ مسیحا کی عظمت والا
آج کا دن ہے مسرت والا
کس کو پتہ تھا یوں بھی ہوگا
موت کا پرچم نگوں بھی ہوگا
سولی کو دینے حشمت والا
آج کا دن ہے مسرت والا
نفرت دل سے یاس مٹائے
اک دوجے سے پیار سکھائے
امن و اماں کی دولت والا
آج کا دن ہے مسرت والا
واپس جائیں