ڈھول باجے بجا کے چلیں گے (کرسمس گیت)
حمید ہنری
مسیحی شاعری
مطالعات: 162
پسند: 0
ڈھول باجے بجا کے چلیں گے
گیت خوشیوں کے گا کے چلیں گے
اپنی چرنی سجا کے چلیں گے
ہم تو کرسمس منا کے چلیں گے
ہار خوشیوں کے لے کے کھڑی ہے
برکتوں کی مبارک گھڑی ہے
اس کے کارن اسی کے وسیلے
اپنی قسمت بنا کے چلیں گے۔۔۔ہم تو کرسمس۔۔۔
آئی آئی مرادوں کی رات
لے کے آئی دلوں کی سوغات
برکتیں ہم نے پائیں ہزاروں
اپنا جیون بنا کے چلیں گے ۔۔۔ہم تو کرسمس۔۔۔
آج چرنی میں یسوع ہمارا
بن گیا بے کسوں کا سہارا
اپنے شافی، مسیحِ جہاں کو
اپنے دل میں بسا کے چلیں گے۔۔۔ہم تو کرسمس۔۔۔
واپس جائیں