مسیحا جو آیا‘ کرسمس ہے آیا (کرسمس گیت)
حمید ہنری
مسیحی شاعری
مطالعات: 152
پسند: 0
مسیحا جو آیا‘ کرسمس ہے آیا
مرادوں کو پایا‘ کرسمس ہے آیا
خداوند نے دنیا کو کیا کر دکھایا
مجسم ہوا اور دھرتی پہ آیا
ہوا یہ کرشمہ‘ کرسمس ہے آیا
زمیں کو ستارے نے رستہ دکھایا
فلک نے ہوشعنا‘ ہوشعنا‘ ہوشعنا
کا نغمہ سنایا‘ کرسمس ہے آیا
تبسم تبسم لبوں پہ تبسم
رگ و پے میں گونجے ترنم ترنم
مسرت ہے لایا‘ کرسمس ہے آیا
واپس جائیں