Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
فلک پر چاند تارے جاگتے ہیں - فاختہ

فلک پر چاند تارے جاگتے ہیں

عمانوئیل نذیر مانی غزلیات مطالعات: 66 پسند: 0

فلک پر چاند تارے جاگتے ہیں
کہ شب بھر غم کے مارے جاگتے ہیں
ابھی تک دِل تُجھے بُھولا نہیں ہے
ابھی تک زخم سارے جاگتے ہیں
وہ جب سے شہر میں آیا ہُوا ہے
جِدھر دیکھوں نظارے جاگتے ہیں
سَمُندر میں رہے گی ناؤ کب تک
تِرے کب تک اِشارے جاگتے ہیں
ابھی جیون میں کُچھ بدلا نہیں ہے
ابھی تک سب خَسارے جاگتے ہیں
کہانی تب تلک چلتی رہے گی
تِرے جب تک سِتارے جاگتے ہیں
چَراغوں تک ہَوا آتی رہے گی
یہ جب تک بخت ہارے جاگتے ہیں
دِلِ مُضطِر بہت روتا ہے مانیؔ
کہ جب سپنے تُمہارے جاگتے ہیں
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید