Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
​دل یہ جلے اور جاگے غم - فاختہ

​دل یہ جلے اور جاگے غم

وکٹر جان غزلیات مطالعات: 1 پسند: 0

​دل یہ جلے اور جاگے غم
رات ڈھلے اور جاگے غم
​نکہت روٹھی بیٹھی ہے
پھول کھلے اور جاگے غم
​اِس تہذیب کی راہوں میں
سانس چلے اور جاگے غم
​ہجر کی تنہا راتوں میں
دیپ جلے اور جاگے غم
​سپنوں کی سرگوشی میں
خواب پلے اور جاگے غم
​تیرے ہجر میں جان نے اپنے
ہاتھ ملے اور جاگے غم
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید