Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
محو گریہ مری خامشی رہ گئی - فاختہ

محو گریہ مری خامشی رہ گئی

وکٹر جان غزلیات مطالعات: 6 پسند: 0

محو گریہ مری خامشی رہ گئی
کیا یہاں صورتِ آدمی رہ گئی
ہم نمائش کے کچھ ایسے عادی ہوئے
دور روتی ہوئی سادگی رہ گئی
شکر واجب بہت کچھ مرے پاس ہے
کیا ہوا اگر تمہاری کمی رہ گئی
حسن سامانِ تسکین چرا لے گیا
سانحہ دیکھتی عاشقی رہ گئی
صبحِ خنداں گئی ڈھونڈنے کو اسے
اور یہاں شامِ غم ماتمی رہ گئی
موجِ خوں بھی نہ داغِ ستم دھو سکی
کلبلاتی ہوئی زندگی رہ گئی
مل نہ پایا براہیم تیشہ بکف
بتکدوں میں سجی آذری رہ گئ
ہم نے تاریکیوں کو مقید کیا
ہم پہ ہنستی ہوئی روشنی رہ گئی
اک تفاخر ہے دستِ گدا پر دھرا
چشمِ حیراں میں اک بے بسی رہ گئی
ہر خوشی کا تبسم ادھورا رہا
چار سو گونجتی خامشی رہ گئی
دین و دنیائے دل لے گیا اور یہاں
اک نشانی یہ جانِ آخری رہ گئی
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید