Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
ہم سخن ہم نوا ہم زباں مل گیا - فاختہ

ہم سخن ہم نوا ہم زباں مل گیا

وکٹر جان غزلیات مطالعات: 3 پسند: 0

ہم سخن ہم نوا ہم زباں مل گیا
اس جہاں میں نیا اک جہاں مل گیا
جس کی قسمت میں بادِ صبا ہی نہیں
وہ پنپتا ہوا گلستاں مل گیا
لوحِ دل پہ لکھوں یا کہوں دار پر
اس وفا میں جو سود و زیاں مل گیا
میں نے سچ کی ترازو کو تھامے رکھا
جھوٹ والوں کو رتبہ کہاں مل گیا
کامیابی ملی جب تو ایسا ہوا
حاسدوں سے بھرا کارواں مل گیا
وہ چلا ہی گیا مڑ کے دیکھا نہیں
مجھ کو یادوں سے اٹھتا دھواں مل گیا
زہر تھا تو میں اس سے مرا کیوں نہیں
عشق مثلِ لہو جو رواں مل گیا
گر بتانے کے قابل وہ تھا ہی نہیں
جان کو جو کبھی نکتہ داں مل گیا
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید