میری طرح اکیلی ہے
نذیر قیصر
غزلیات
مطالعات: 80
پسند: 0
میری طرح اکیلی ہے
بارش مِری سہیلی ہے
۔۔۔
چڑیاں شور مچاتی ہیں
سہمی ہوئی حویلی ہے
۔۔۔
گھر میں کوئی نہیں رہتا
صحن ہے اور چنبیلی ہے
۔۔۔
ایک دِیا مِرے ہاتھوں میں
آگے رات اکیلی ہے
۔۔۔
ریت کی پیاسی لہروں میں
بہتا پُھول پہیلی ہے
واپس جائیں