صلیب
حمید ہنری
گیت
مطالعات: 170
پسند: 0
اے صلیب ِ مسیحا کفارہ ہے تو
زندگی کے لئے اک سہارا ہے تو
...
موت کے سائے میں زندگی کی کرن
تو اندھیروں میں ہے، روشنی کی کرن
ایک طوفان میں، اک کنارہ ہے تو
اے صلیب ِ مسیحا کفارہ ہے تو
...
رہبری کے میسر ہیں وہ سلسلے
منزلوں پہ اتر تے ہیں سب قافلے
خضر ِ رہ ، روشنی کا منارہ ہے تو
اے صلیب ِ مسیحا کفا ر ہ ہے تو
...
اور بھی تیر ی عظمت بڑھا ئیں گے ہم
گیت تیرے ہی ہر وقت گائیں گے ہم
مانتے ہیں کہ ایماں ہمارا ہے تو
اے صلیب ِ مسیحا کفا رہ ہے تو
واپس جائیں