دوسروں کے لئے دکھ اُٹھانے والا
حمید ہنری
گیت
مطالعات: 130
پسند: 0
دوسروں کے لئے دکھ اُٹھانے والا
دیپ اپنے لہو سے جلانے والا
جی اُٹھا پیار کے گیت گانے والا
ہو مبارک نجاتِ بشر جی اُٹھا
گیت گاؤ ، حیاتِ بشر جی اُٹھا
مخلصی آدمی کو دلانے والا
جی اٹھا پیا ر کے گیت گانے والا
ظلمتِ شب سحر کا اُجالا بنی
موت خود زندگی کا حوالہ بنی
زندگی کو نیا وہ بنانے والا
جی اٹھا پیا ر کے گیت گانے والا
پاشکا کے دئے ، ہر طرف ہیں جلے
ناامیدی کے سائے ہیں ڈھلنے لگے
آرزو کو دلوں میں جگانے والا
جی اٹھا پیا ر کے گیت گانے والا
واپس جائیں