اے مسیحا ترے خوں سے جیون ملا
حمید ہنری
گیت
مطالعات: 156
پسند: 0
اے مسیحا ترے خوں سے جیون ملا
درد تجھ کو ملا ہم کو راحت ملی
تیرے مصلوب ہونے سے عظمت ملی
اپنا جیون تری موت کا ہے صلہ
کلوری پہ لہو کے جلے ہیں دئے
جان سولی پہ دی ہے ہمارے لئے
روح ِ آدم کو جو تھا عدن میں ملا
تیر ا خوں تو اُسی زخم کی ہے دوا
بک چکے ہیں ترے ہا تھ عرصہ ہوا
اب کوئی کیا خرید ے گا ہم کو بھلا
جس لہو نے خرید ا ہے اس کی قسم
ہم ترے ہیں تر ے ہی رہیں گے سدا
واپس جائیں