یہ خوشیوں کا میلہ اُسی کے ہے دم سے (کرسمس گیت)
حمید ہنری
مسیحی شاعری
مطالعات: 166
پسند: 0
یہ خوشیوں کا میلہ اُسی کے ہے دم سے
مسیحا ملا ہے خدا کے کرم سے
فضا میں تقدس کی وہ چاشنی ہے
کہ دُنیا سراپا پئے بندگی ہے
ہے مہلت ملی آج ہر ایک غم سے
کلامِ مجسم‘ پیغامِ محبت
جہاں کے لئے ایک چشمۂ رحمت
عطا ہر ہے رحمت اُسی کے رحم سے
یہ کیا مل گیا ہے‘ یہ کیا ہوگیا ہے
کہ عرش و فرش بھی نیا ہوگیا ہے
رہائی ملی اک پرانے جنم سے
واپس جائیں