کلی کلی چمن کی آج مسکرا اٹھی (کرسمس گیت)
حمید ہنری
مسیحی شاعری
مطالعات: 160
پسند: 0
کلی کلی چمن کی آج مسکرا اٹھی
یہ کیا ہوا کہ رات بھی ہے جگمگا اٹھی
زمیں کو آج روشنی کا دھارا مل گیا
مسیح خدا کے نور کا نظارا مل گیا
چلیں گے منزلوں تلک یہ دل کے قافلے
تمام ہونے کو ہیں اب سفر کے مرحلے
بھنور میں گویا کشتی کو کنارا مل گیا۔۔۔مسیح خدا کے۔۔۔
چلو کہ اب اجالوں کے سفر پہ جائیں گے
نئی ز میں، نئے گگن کو ہم بھی پائیں گے
خوشا ہمیں سلامتی کا تارہ مل گیا۔۔۔مسیح خدا کے۔۔۔
بہار، تتلیاں نئی فضا بنائیں گی
حیات میں نشاط کی دھنک سجائیں گی
چمن کو حسنِ نور کا اشارا مل گیا۔۔۔مسیح خدا کے۔۔۔
واپس جائیں