آتے جاتے گنگناتے
ارنسٹ مل
گیت
مطالعات: 113
پسند: 0
آتے جاتے گنگناتے
نام مسیحا جپتے رہیں
۱
اعلیٰ نام والا افضل کلام والا
رب وہ برہ بے زبان
چھوڑی خدائی جس نے
سولی اٹھائی جس نے
مالک کون و مکان
کھاتے پیتے، مرتے جیتے
نام مسیحا جپتے رہیں
۲
ازل سے ذات جس کی
ساری کائنات جس کی
پھر وہ مؤا کیوں میرے لئے
رب کو جو باپ کہتا
لے لو حیات کہتا ہے
جی اٹھا وہ میرے لئے
توبہ کر کے روح سے بھر کے
نام مسیحا جپتے رہیں
واپس جائیں