ہم تو زندہ مسیح میں رہتے ہیں
ارنسٹ مل
غزلیات
مطالعات: 122
پسند: 0
ہم تو زندہ مسیح میں رہتے ہیں
جسم خاکی ہے تو بھی کہتے ہیں
موت اور زندگی ہے یسوع مسیح
موت سے زندگی کو پاتے ہیں
۱
زندگی نام ہے مسیحیوں کا
ان میں زندہ مسیحا رہتے ہیں
وہ قیامت سے کیوں ڈریں یارو
وہ قیامت پہ غالب آتے ہیں
۲
مر کے زندہ وہ لوگ رہتے ہیں
جو یسوع ناصری کو چاہتے ہیں
موت ان کے لئے وہ راستہ ہے
جس سے یسوع کو ملنے جاتے ہیں
۳
جب سے مؔل کو یسوع سے پیار ہوا
زندہ یسوع کے گیت گاتے ہیں
گیت ہوں شعر ہوں یا ہوں نغمے
بھیگ کر روح میں سناتے ہیں
واپس جائیں