آ گیا میرا مسیحا رنجشوں کو توڑنے
ارنسٹ مل
گیت
مطالعات: 136
پسند: 0
آ گیا میرا مسیحا رنجشوں کو توڑنے
خود خدا اترا زمیں پر بھاگ میرے کھولنے
۱
تارہ روشن کر گیا کون و مکاں جس کے لئے
وہ چلا آتا ہے دلہا خون سے دلہن سینچنے
۲
ابن آدم ابنِ مریم باپ کا اکلوتا تو
تجھ کو اونچے پر چڑھائیں گرہیں بندھن توڑنے
۳
خون سے نہ گوشت سے نہ باپ ماں کے میل سے
پاک یسوع سے جنم لے پھر نہ دے وہ ڈولنے
واپس جائیں