یہ سچ ہے آج عید ہے تیری بھی عید ہو گی
ارنسٹ مل
غزلیات
مطالعات: 127
پسند: 0
یہ سچ ہے آج عید ہے تیری بھی عید ہو گی
تجھ کو اگر میسر یسوع کی دید ہوگی
۱
پی لے تو ناصری سےجام حیات ابدی
دل کو سکون ملے گا زندہ امید ہو گی
۲
دل سے ایمان لانا اقرار منہ سے کرنا
یسوع مسیح سے پیارے گفت و شنید کرنا
۳
مردے نہیں مناتے یسوع کی عید ارنسٹ
یسوع سے زندگی لے پھر سچی عید ہوگی
واپس جائیں