تیرا میرا ، میرا تیرا جان سے پیارا مسیح
ارنسٹ مل
گیت
مطالعات: 111
پسند: 0
تیرا میرا ، میرا تیرا جان سے پیارا مسیح
میں بھی اُس کا ، تو بھی اس کا جان سے پیارا مسیح
۱
انسان کے جیون کا ہے ایک وہی تو راجہ
میں تو چلا پیارے ساتھ اس کے تو بھی سنگ سنگ آ جا
مشکل وقت میں بے شک دے گا ہم کو سہارا مسیح
۲
اس کے در پر آنے والا خالی ہاتھ نہ جائے
جو کوئی ایمان سے مانگے مفت میں سب کچھ پائے
تو ہے نجات کا بانی پیار کا ساگر پیارا مسیح
۳
تم چاہو تو روح پاک بھی تم پر نازل کر دے
ہر ایک اچھی نعمت ہے وہ جھولی سب کی بھر دے
ہر اک چیز پہ قادر ہے وہ بخشش ہارا مسیح
واپس جائیں