بابل کے گھر سے چلی اکیلی، لیکن تُو بٹیا اکیلی نہیں
ارنسٹ مل
گیت
مطالعات: 146
پسند: 0
بابل کے گھر سے چلی اکیلی، لیکن تُو بٹیا اکیلی نہیں
روح خدا ہے رہبر ہمیشہ ، لاڈلی میری اکیلی نہیں
۱
نازوں سے پالا تجھ کو سنبھالا جھولا جھلایا بانہوں میں
پاک خدا کی بانہوں میں سونپا، شہزادی میری اکیلی نہیں
۲
پاک کلام سے گھر کو سجانا، سُکھی رہے گا گھرانہ
یسوع مسیح تیرے ساتھ ہمیشہ ، گڑیا میری اکیلی نہیں
۳
دکھ ہو یا سکھ ہو غم ہو یا خوشیاں اپنے خدا سے لپٹنا
شوہر کی عزت کرنا ہمیشہ ، لاڈو تُو میری اکیلی نہیں
واپس جائیں