بادل کی سواری کر کے کسی دن
ارنسٹ مل
گیت
مطالعات: 114
پسند: 0
بادل کی سواری کر کے کسی دن
یسوع ضرور آئے گا
آئے گا آئے گا آسمان سے
یسوع ضرور آئے گا
(۱)
ہر اک جو ہے سچا ایماندار ملنے ہوا میں چلے گا
جب یسوع مسیح آئے گا ملنے ہوا میں چلے گا
(۲)
جانا جو چاہو ساتھ مسیح کے پاپ دھلا لو سارے
اور لہو میں اس کے نہا لو پاپ دھلا لو سارے
(۳)
نئی جوانی نئی امنگیں جوش کا ایسا عالم
مست ہوائیں گائیں فرشتے ہوش کا ایسا عالم
واپس جائیں