مسیحا خوبصورت مسیحا تجھے دیکھتا رہوں
ارنسٹ مل
گیت
مطالعات: 110
پسند: 0
مسیحا خوبصورت مسیحا تجھے دیکھتا رہوں
مسیحا بیش قیمت مسیحا تجھے پیار کرتا رہوں
۱
تیرے عشق میں کاش گزریں یہ راتیں
تیرے پیار کی کاش ہر دم ہوں باتیں
ہر پل جھوموں پیار میں تیرے
میں تیری ہی پوجا کروں
۲
تیرا دل دھڑکتا رہے دل میں میرے
تیرا خون چلتا رہے خون میں میرے
میری ہر صدا میں صدا ہو تیری
تیرے گیت گاتا رہوں
۳
میرا ہوش و مدہوشی ہوں سب تجھی میں
یہ شام و سحر ہوں بسر سب تجھی میں
روح پاک کی مے پلاؤں سبھی کو
تیرے پاس لاتا رہوں
واپس جائیں