تو آ ذرا قریب آ
ارنسٹ مل
گیت
مطالعات: 110
پسند: 0
تو آ ذرا قریب آ
پاک روح کی سن صدا
یسوع کے خوں میں ڈوب جا
۱
اُٹھا کے اپنی دار کو ، یسوع کے پیچھے چل پڑیں
مٹائیں اپنی ہم خودی، خدا کا حکم مان لیں
کہہ رہا ہے پاک روح
تُو مسح میں ڈوب جا
۲
یہ بہار یہ سماں پھر نہ ہاتھ آئے گا
خدا کا روح یہ کہہ رہا، کب اپنے گھر کو آئے گا
کہہ رہی ہے زندگی
بندگی میں ڈوب جا
۳
دھڑک رہا ہے دل تیرا یسوع تجھے بلا رہا
صلیب پر نگاہ کر ، وہ تجھ سے ملنے آ رہا
اپنا دل خدا کو دے
شانتی میں ڈوب جا
واپس جائیں