دیکھو تو کتنا خوبرو ہے میرا پیارا یسوع
ارنسٹ مل
غزلیات
مطالعات: 114
پسند: 0
دیکھو تو کتنا خوبرو ہے میرا پیارا یسوع
آرزو اور آبرو ہے میرا پیارا یسوع
۱
اس کےمسح سے بندھن ٹوٹے دل کو قرار آیا
اُس کی ہی رحمت چار سو ہے میرا پیارا یسوع
۲
اس کی محبت مے سے بڑھ کر پر خمار ہے
اس کی ہی خوشبو کو بہ کو ہے میرا پیارا یسوع
۳
اس کے لہو کی بہتی دھارا کرتی پاپ شما
ملؔ کا بھروسہ تو ہی تو ہے میرا پیارا یسوع
واپس جائیں