یسوع کا خون پاک ہے
ارنسٹ مل
گیت
مطالعات: 141
پسند: 0
یسوع کا خون پاک ہے
یسوع کا خون صاف ہے
یسوع کا خون پروفا، یسوع کا خون پرصفا
یسوع کا خون راست ہے
۱
یسوع کا خون مجھ میں ہے
یسوع کا خون تجھ میں ہے
یسوع کا خون پر سخا ، یسوع کا خون پر مسح
یسوع کا خون نجات ہے
۲
یسوع کے خون میں زندگی
یسوع کے خون میں تازگی
یسوع کا خون پرضیا، یسوع کا خون پر شفا
یسوع کا خون حیات ہے
۳
یسوع کا خوں گناہ کا دام
یسوع کا خون دے آرام
یسوع کا خون پر بقا، یسوع کا خون پر نفع
یسوع کا خون سوغات ہے
واپس جائیں