اے یہوواہ رافا، میرے شافی خدا
ارنسٹ مل
گیت
مطالعات: 115
پسند: 0
اے یہوواہ رافا، میرے شافی خدا
یسوع نام میں دے میری جان کو شفا
۱
آئے ہیں در پہ تیرے خداوند خدا
تو بدن کی شفا تو ہی روح کی شفا
تو ہماری سپر تو ہمارا قلعہ
۲
یسوع نام میں باندھا تجھے اے شیطان
اندھو، بہرو اور گونگو اُٹھو لو شفا
یسوع نام کی قدرت سے ہو معجزہ
۳
روح پاک خدا شکریہ شکریہ
اے یہوواہ خدا، شکریہ شکریہ
یسوع نام میں دے ہر بشر کو جلا
واپس جائیں