آنکھوں میں حیا کے موتی
ارنسٹ مل
گیت
مطالعات: 153
پسند: 1
آنکھوں میں حیا کے موتی
ہونٹوں پر لہو کی سرخی
ہاتھوں میں وفا کی مہندی
میں سجا کر آئی ہوں
آخر میں دلہن ہوں
دلہا کی دلہن ہوں
۱
دھک دھک دھڑکے دل کہ دلہا آتا ہے
چھن چھن باجے پائل ساجن آتا ہے
کانوں میں صدائیں اُس کی
سانسوں میں وفائیں اُس کی
۲
پیارے دلہا آ یہ دلہن کہتی ہے
لینے جلدی آ سہاگن کہتی ہے
بس اب رہا نہ جائے تجھ سے
کہتی تیری دلہن تجھ سے
۳
شہنائی کی گونج میں دلہا آتا ہے
سکھیو، جھانکو، دیکھو پیارا آتا ہے
سینے میں کچھ گیت ہیں چنچل
نینوں میں ایمان کا کاجل
۴
لہو بہایا یسوع نے میں صاف ہوئی
اُس کے خون کی برکھا سے میں پاک ہوئی
پوجا تیری کام ہے میرا
یسوع راجا نام ہے تیرا
واپس جائیں