ہم ہیں بچے یسوع مسیح کے
ارنسٹ مل
گیت
مطالعات: 142
پسند: 0
ہم ہیں بچے یسوع مسیح کے
ہم سے پیار کرو
۱
وہی کلام سکھانا ہم کو ، یسوع جو تم کو بتائے
پاک کلام کا دودھ پلانا ، یسوع کی خوشبو آئے
یسوع کی مانند بنانا ہم کو
ہم سے پیار کرو
۲
جب تک ساتھ ہمارا تمہارا یسوع کی باتیں سکھانا
کھیلنا کودنا ساتھ ہمارے ، لوریاں میٹھی سنانا
سنڈے اسکول لے جانا ہم کو
ہم سے پیار کرو
۳
گر ہم بھٹک بھی جائیں راہ میں، ہاتھ دعا میں اُٹھانا
اپنے خدا پر بھروسہ رکھنا، آنکھ اُس پر لگانا
واپس خداوند لائے گا ہم کو
ہم سے پیار کرو
واپس جائیں