یسوع نے ہم سے پیار کیا ہے کتنا
ارنسٹ مل
گیت
مطالعات: 100
پسند: 0
یسوع نے ہم سے پیار کیا ہے کتنا
خود خدا آدم بنا، کم ہے پیار کیا اتنا؟
۱
مریم کے بطن میں آیا روح خدا سے جایا
عمانوایل کہلایا یعنی خدا خود آیا
ہمیں اس سے پیار ہے کرنا اتنا
وہی ہے جان وہی ایمان
اسی کا دیکھیں سپنا
۲
پورب میں چمکا ستارہ میدان بھی ہوا جیالا
خوشی کی خبر سنانے دوتوں نے مل کر پکارا
تم نے کیا اُس سے پیار کیا ہے اتنا؟
سپنوں میں سانسوں میں
وہی سنگھار ہو اپنا
۳
کیوں ہم یونہی لڑتے ہیں کیوں ہم یونہی جلتے ہیں
یسوع مسیح کے کرشمے ہم میں کیا دکھتے ہیں؟
جلیں نہ ہم ، لڑیں نہ ہم
دلوں کا یوں ہو ختنہ
ایک دوسرے سے پیار ہے کرنا اتنا
واپس جائیں