بدروحو اب بھاگو چھوڑو ہر انسان
ارنسٹ مل
گیت
مطالعات: 130
پسند: 0
بدروحو اب بھاگو چھوڑو ہر انسان
یسوع جی کے نام میں لگاتے ہیں یہ تان
یسوع کے نام میں فتح ہماری
یسوع کے خون سے یہ فتویٰ جاری
۱
حکم ہے یسوع نام میں اب تم کو جانا ہے
بوجھ سے تھکے ماندوں کو آرام پانا ہے
یسوع ہی کے خون نے دیا ہم کو یہ دان
۲
سانپوں اور بچھوؤں کو کچلنا کام ہمارا ہے
یسوع ہے کپتان ہمارا تارن ہارا ہے
سب سے سندر نام یسوع کا کہتے ہیں ہر آن
۳
گونگی اندھی بہری روحو چھوڑو یسوع نام میں
بیماری کی گندی روحو چھوڑو یسوع نام میں
اسی یسوع نام میں لوگوں کو چھوڑ شیطان
واپس جائیں