تیار ہو کہ مسیحا نے آج آنا ہے
ارنسٹ مل
گیت
مطالعات: 110
پسند: 0
تیار ہو کہ مسیحا نے آج آنا ہے
محبتوں کی گھٹاؤں نے آج چھانا ہے
۱
جلالی روپ میں آئے گا حال پوچھے گا
وہ اشک پونچھے گا پر یہ سوال پوچھے گا
ہے کیا تیار مجھے تیرے گھر میں جانا ہے
۲
وہ جانتا ہے تجھے کس فکر نے گھیرا ہے
بتا دے حال اسے سچا میت تیرا ہے
چراغ جلتے رہیں دلہا نے آج آنا ہے
۳
نہ دائیں دیکھ نہ بائیں مسح سے بھرتا جا
روح القدس کی قوت سے آج بھرتا جا
شب برات ہے ساجن کو منہ دکھانا ہے
واپس جائیں