روٹی جہاں کے لئے یسوع کا خون ہے
ارنسٹ مل
گیت
مطالعات: 113
پسند: 0
روٹی جہاں کے لئے یسوع کا خون ہے
جیون ایمان کے لئے یسوع کا خون ہے
۱
روٹی جو کھا رہے ہیں برے کا گوشت ہے
شیرہ جو پی رہے ہیں یسوع کا خون ہے
تریاق ہر زہر کا یسوع کا خون ہے
۲
جو اس کا گوشت کھاتا ہے اور پیتا خون ہے
ابدی حیات پاتا ہے مانند صیحون ہے
بیمار کے لئے دوا یسوع کا خون ہے
۳
سوچو تو ہاتھ میں لئے یسوع کا ہو بدن
سمجھو تو یہ پیالہ ہے کتنا ہی پُر سخن
سچ مچ حیات سرمدی یسوع کا خون ہے
واپس جائیں