تیرا چہرہ سجائے چہرہ
ارنسٹ مل
گیت
مطالعات: 109
پسند: 0
تیرا چہرہ سجائے چہرہ
میرے یسوع تیرا چہرہ
۱
تیری آنکھوں کی روشنی دیکھوں
تیری باتوں کی چاشنی لے لوں
تیرا چہرہ اٹھائے چہرہ
۲
تیری حکمت سے ہونٹ بات کریں
ڈرے ڈرے کو پُر حیات کریں
تیرا چہرہ چھپائے چہرہ
۳
تیرے ٹوٹے بدن سے سیر ہو جاں
تیرے بہتے لہو میں پائیں اماں
تیرا چہرہ بچائے چہرہ
واپس جائیں