اے میرے رب میرے یہوواہ خدا
ارنسٹ مل
غزلیات
مطالعات: 120
پسند: 0
اے میرے رب میرے یہوواہ خدا
حمد تیری میری ضرورت ہے
تو ہے میری خوشی، میری رونق
تو ہی میری یسوع عبادت ہے
۱
تیری آنکھوں میں جھانک کر دیکھا
پیار ہی پیار تھا بھرا اُن میں
دل میں تیرے شبیہ تھی میری
ہاتھ پہ تیرے میری صورت تھی
۲
کانچ کے ہیں کھلونے دل اپنے
ٹوٹ جاتے ہیں پیار کے سپنے
نہ کبھی چھوڑے گا مسیحا ہمیں
کس قدر اُس کی ہم پر رحمت ہے
۳
ہر مصیبت کا حل ہے تُو ہی مسیح
نام تیرا فقط محبت ہے
تو ہی سب کچھ ملؔ کا یسوع
وہ تو مٹی کی ایک مورت ہے
واپس جائیں